بائیڈن کا ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے ۔بی بی سی کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے امریکی حکومت کے بیش تر آلات پر ایپس پر پابندی کے باوجود صدر جو بائیڈن چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر مہم میں شامل ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر کی رواں برس ہونے والے صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم اب ٹک ٹاک پر بھی شروع کر دی گئی ہے ، صدارتی انتخابات کی مہم میں نوجوان ووٹرز کو متوجہ کرنے کے لیے بائیڈن کی انتخابی مہم چلانے والوں نے ‘بائیڈن ایچ کیو’ @bidenhq کے نام سے اکاؤنٹ بنایا ہے ۔