بائیڈن کا ہلاری کو اقوام متحدہ امریکی سفیر مقرر کرنے پر غور

   

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے گذشتہ روز ریپبلکن پارٹی کے سینئر قانون ساز ارکان پر زور دیا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اقتدار کی سرکاری منتقلی روکنے کی کوشش جاری رکھنے کے باوجود بائیڈن کو خفیہ بریفنگز حاصل کرنے کی اجازت دیں۔ادھر ٹرمپ کی انتخابی مہم ایک قانونی حکمت عملی تشکیل دینے کی تگ و دو میں ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا غالب گمان نہیں کہ موجودہ صدر بائیڈن کی صدارتی انتخابات میں جیت کو ویٹو کرنے کے لیے مرکزی ریاستوں میں مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل کر سکیں۔ریپبلکن پارٹی کی خاتون سینیٹر سوزان ولنز کے مطابق بائیڈن کو اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ خفیہ انٹیلی جنس معلومات کی آگاہی حاصل کر سکیں۔ اس لیے کہ یہ ’’اقتدار کی منتقلی کے عمل میں ایک اہم جز ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلیاں اگر ہوئی ہیں تو تحقیقات ہونا چاہئے۔