بائیڈن کو بین الاقوامی معاہدوں میں امریکہ کی فیصلہ کن پوزیشن ختم کرنا ہوگی

   

واشنگٹن:ورلڈ بیانڈ وار پیس موومنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراورنوبل انعام کیلئے نامزد امیدوار ڈیوڈ سوانسن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو امریکہ کی تنہا چلو کی پالیسی میں اصلاح کی ضرورت ہے۔ مسٹر سوانسن نے کہا کہ مسٹر بائیڈن کے پیشرو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اس تنہا چلوکی پالیسی نے امریکہ کو عالمی معاہدوں اور تنظیموں سے الگ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا نئی امریکی حکومت سے بہت سے مطالبات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ اپنی چودراہٹ کی پوزیشن کو بہتر بنائے اور معاہدوں میں سنجیدگی کے ساتھ تعاون کرے ، باقی دنیا کے ساتھ باہمی تعاون اور نتیجہ خیز تعلقات ہوں۔