واشنگٹن: امریکہ کے صدرمنتخب جو بائیڈن کوکوویڈ۔19 ویکسین کی پہلی خوراک پیر کو دی گئی۔ جوبائیڈن کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل ٹیلی ویژن کیمروں کے ذریعے براہ راست دکھایا گیا۔اس موقعے پر جو بائیڈن نے کہا کہ ویکسین ہمارے لیے وبائی امراض سے نجات پانے کی ایک بہت بڑی امید ہے۔ انہوں نے امریکیوں سے چھٹیوں کے دوران قواعد کی پابندی کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز پر زور دیا۔بائیڈن کو ڈیلاویر کے نیوارک کے ایک ہاسپٹل میں فائزر بائونک ویکسین کی ایک خوراک دی گئی۔ بائیڈن کی ٹیم نے بتایا کہ نو منتخب صدر کی اہلیہ جل کو بھی پیر کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔جوبائیڈن نے انجکشن لگوانے کے فورا بعد کہا میں ایسا اس لیے کررہا ہوںیتاکہ لوگوں کو بھی ویکسین لگوانے کی ترغیب ملے، جب ویکسین وافرمقدار میں موجود ہوگی تو لوگوں کو اسے لگوانے میں تیار رہنا ہو گا۔ یہ کوئی پریشانی والی بات نہیں۔انہوں نے سائنسدانوں اور طبی عملے کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہووئے کہا کہ ماہرین نے یہ ممکن بنایا۔ انہوںی نے صف اول میں کام کرنے والے کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ حقیقی ہیرو ہیں۔ انہوں نے ویکسین تیار کرنے میں معاونت ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔