بائیڈن کی امریکی عوام کو مزید کورونا وبا کے خلاف تنبیہ

   

واشنگٹن: نامزد امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ہم وطنوں کو کورونا کی وبا کے باعث مزید ہلاکتوں کے خطرہ کیخلاف تنبیہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ ۔19کے وبائی مرض کیخلاف ہر کسی کو حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چاہیے۔ بائیڈن نے کہا کہ وہ کسی کو خوفزدہ نہیں کرنا چاہتے تاہم یہ بھی سچ ہیکہ اگلے برس جنوری کے بعد سے امریکہ میں کورونا کے باعث مزید ڈھائی لاکھ تک انسانی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ان ممکنہ اموات سے بچنے کیلئے عوام کو انتہائی محتاط رہنا ہو گا۔ اس کے برعکس اب تک صدر چلے آ رہے ڈونالڈ ٹرمپ نے بار بار اپنے بیانات میں کورونا کی وبا کو کم خطرناک ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی اور لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کیخلاف خبردار کیا تھا۔