بائیڈن کی میزبانی میں انڈو پیسیفک اتحاد کا سربراہی اجلاس

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن واشنگٹن میں انڈو پیسیفک الائنس کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں۔ اس اتحاد کو ’کواڈ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس سربراہی اجلاس میں ہندوستان، جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم شرکت کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اس اجلاس کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن خارجہ پالیسی کے حوالے سے ان اہم نکات پر روشنی ڈالیں گے جن کی وجہ سے وہ بحرالکاہل کی طرف زیادہ توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ واشنگٹن حکومت اس خطے میں بیجنگ کے بڑھتے اقتصادی اور عسکری عزائم کو پریشان کن قرار دیتی ہے۔ کواڈ نامی گروپ کے چاروں رکن ممالک کے رہنما ماحول، کوویڈ۔19 اور سائبر سکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔