واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس ادا نہ کرنے کا اقبال جرم کر لیا، انہیں ایک لاکھ ڈالر ٹیکس ادا کرنا تھا۔ہنٹر بائیڈن نے وکیل کے ذریعے وفاقی عدالت میں معاہدہ داخل کردیا، انہوں نے اپنی تحویل میں پستول رکھنے کا بھی اعتراف کیا۔ ان کے خلاف تحقیقات 2018 سے چلی آ رہی تھیں۔