حیدرآباد /9 فروری ( سیاست نیوز ) جگتیال پولیس نے بائیکس کا سرقہ کرنے والی پانچ رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ جگتیال ڈی ایس پی رگھوچندر نے بتایا کہ گوپال 36 سالہ ، راجو 37 سالہ ، نریش 35 سالہ کمارا سوامی 27 سالہ اور راجندرا 27 سالہ ساکن عادل آباد ضلع کم وقت میں زیادہ رقم کمانے کیلئے ایک منصوبہ بنایا اور پارک کی گئی گاڑیوں کا سرقہ کرکے انہیں فروخت کردیتے تھے ۔ متعدد شکایات وصول ہونے کے بعد ڈی ایس پی نے خصوصی ٹیم تشکیل دی اور اس میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ پانچ رکنی ٹولی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پانچ بائیک ایک کار اور 5 سیل فونس ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔ ش