بائیں بازو کی جماعتیں امیت شاہ کے استعفیٰ کیلئے احتجاج کریں گی

   

جے پور : بائیں بازو کی جماعتیں 30 دسمبر کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ اور ‘‘ایک ملک، ایک انتخاب’ اور انتخابی قوانین میں یکطرفہ تبدیلیوں کے خلاف ریاست گیر مشترکہ مظاہرہ کریں گی۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا۔مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے ریاستی سکریٹری کامریڈ کشن پاریک، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ریاستی سکریٹری کامریڈ نریندر اچاریہ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ایم ایل) کی کامریڈ ہیملتا نے یہاں ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ ہفتہ کو یہ کہتے ہوئے کہ مرکز میں متحدہ این ڈی اے کی حکومت جمہوری ڈھانچہ کو تباہ کرکے آمریت کی راہ پر گامزن ہے ۔ ملک کی بائیں بازو کی جماعتیں مرکزی حکومت کے برے عزائم سے متاثر یکطرفہ اقدامات اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف عوام میں بھرپور مہم چلائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے پارلیمنٹ میں ڈاکٹر امبیڈکر کے خلاف نازیبا ریمارکس کے بعد وزیر اعظم ان کا استعفیٰ قبول نہ کرکے انہیں بچا رہے ہیں۔