لندن ۔5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باب ولس 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ سابق فاسٹ بولر نے انگلینڈ کی جانب سے 90 ٹسٹ اور 64 ونڈے میچز کھیلے تھے۔واضح رہے کہ باب ولس نے 18 ٹسٹ میچز میں انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت بھی کی۔ انھوں نے اپنے کیریئر کے دوران 90 ٹسٹ میچز میں 325 وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ ونڈے میچوں میں 80 وکٹیں حاصل کیں۔ باب ولس نے 13 برس انگلینڈ کی نمائندگی کی ،اور کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلی۔ باب ولس کے انتقال پر موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے انکے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔