لکھنو۔14 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے دستور ہند کے معماربابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کی جینتی پر خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب نے اپنی پوری زندگی دلتوں، قبائلیوں، پچھڑوں اور دیگر محروم طبقات کے لوگوں کو عزت کے ساتھ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے وقف کردی تھی۔مایاوتی نے آج ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی کیگلپوشی کرنے کے بعد کہا کہ آج ملک کے خاص کر کروڑوں دلتوں، قبائلیوں، پچھڑؤں اور دیگر محروم طبقات کے مسیحا و ہندوستانی آئین کولکھنے والے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی ہے۔ بابا صاحب کے ادھورے کاموں کو پورا کرنے کیلئے آج ہی کے دن 14اپریل 1984 ء کو کانشی رام جی نے بی ایس پی کی تشکیل کی تھی۔ بابا صاحب نے اپنی پوری زندگی دلتوں، قبائلیوںاور دیگر محروم طبقات کے لوگوں کو عزت کے ساتھ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے وقف کردی تھی۔ملک میں پھیلے کورونا وائرس و اس کے بچاؤ میں نافذ سرکاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھی اس بار پارٹی کے ساتھ۔ ساتھ ان کے دیگر تمام پیرو کار بھی بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی پر اپنے گھروں میں ہی رہ کر منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرین میں تقریبا 90فیصدی افرادمحروم طبقات کے ہیں۔