بابا فخر الدین تجھے سلام

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : اننت پور کے ایک نوجوان بابا فخر الدین نے ثابت کردیا کہ ذہنی صلاحیت کسی کی ملکیت نہیں ہوتی ۔ کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کی جستجو اور نئی ایجادات کی کوشش نے اس نوجوان کو ایک منفرد انسان کے طور پر پیش کیا ہے ۔ خاندانی مالی حالت مستحکم نہ ہونے کی وجہ سے نویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے والے بابا فخر الدین نے گاڑیوں کی مرمت کے ذریعہ نئی زندگی کی شروعات کی ۔ اس نوجوان نے پہلے الیکٹرک اسکوٹر کے ساتھ ساتھ ریورس گیئر کی ٹرائیسائیکل ( رکشہ ) متعارف کرایا جس کی سب نے ستائش کی ۔ اس کے بعد بابا فخر الدین نے ہائی بریڈ سیکل کی ایجاد کرتے ہوئے سب کیلئے ایک نئی مثال قائم کی ہے ۔ اس سائیکل کو لگائی گئی 72 وولٹ کی بیاٹری 2 تا 3 گھنٹے چارج کرنے پر صرف 6 روپئے میں 250 کیلو میٹر سفر طئے کرتی ہے ۔ 18,600 روپئے میں خریدی گئی سیکل کو 29 ہزار روپئے کے 72 وولٹس بیاٹریز لگائی گئی ہیں ۔ بابا فخر الدین نے اس سیکل کو ایل ای ڈی سینسر ، ساونڈ ہارن ، چارجنگ ریڈنگ ، بیاٹری بیاک اپ ڈسپلے کے ساتھ پرکشش انداز میں تیار کیا ہے ۔۔ ن