لاہور: پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس وقت پی ایس ایل میں مصروف ہے۔ ہندوستان میں رواں سال کے اواخر مقررہ ونڈے ورلڈ کپ کے حوالے سے کپتان بابر اعظم نے بڑی بات کہہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان میں آئندہ ونڈے ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ کے مقام کے تنازعہ کے درمیان بابر کا یہ بیان قدرے حیران کن ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماضی میں کہا تھا کہ اگر ہندوستان ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں آئے گا تو ہم بھی ونڈے ورلڈ کپ کیلئے ہندوستان نہیں جائیں گے۔ پاکستان کے کئی کرکٹرز نے بھی پی سی بی کی اس بات کی حمایت کی ہے۔ اب بابر نے ’’جیو نیوز‘‘ کو انٹرویو میں کہا کہ ہم ہندوستان میں ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں۔