حیدرآباد ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین کو بابراعظم میں مستقبل کے عظیم بیٹسمین کی جھلک نظر آنے لگی۔اظہرالدین نے کہا کہ نوجوان کرکٹر مستقل مزاجی سے آگے بڑھتے رہے تو کئی کارنامے انجام دے سکتے ہیں، ہر کھلاڑی کا اپنا دور اور مزاج ہے تاہم میں ویراٹ کوہلی سمیت کسی سے بھی کھلاڑی کا بابر کا موازنہ درست نہیں سمجھتا۔ اظہر الدین نے مزید کہا کہ ان کے مطابق پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستان میں نئے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کی تحریک ملی ۔ پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اظہرالدین نے کہا کہ بابر اعظم بہت اچھے کرکٹر ہیں۔ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ پاکستان کے عظیم بیٹسمینوں میں جگہ بنا سکیں، وہ ابھی نوجوان اور ان کی بہت کرکٹ باقی ہے، مستقل مزاجی سے آگے بڑھتے رہے توکئی کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔ ایک سوال پر اظہر الدین نے کہا کہ بابر اعظم کا کوہلی سے موازنہ درست نہیں، ہرکوئی اپنے زمانے کا بہترین کھلاڑی اور اس کا اپنا مزاج ہوتا ہے، میں موازنہ کرنے کے حق میں نہیں ہوں، جو بھی اچھا ہو اس کی بیٹنگ کا لطف اٹھانا اور تعریف کرنی چاہیے۔