دبئی ۔ ہند ۔ پاک مقابلے کے بعد کئی ایک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں ایک ویڈیو پاکستانی کپتان بابر اعظم کے والد کی بھی ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کے والدکو دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ میچ میں پاکستان کی فتح کے بعد خود پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی اور جذبات سے رونے لگے۔ میدان میں میچ کے بعد بابراعظم کے والد کے پاس موجود شائقین انہیں مبارک باد دیتے رہے ،جبکہ چاچا کرکٹ نے بابر اعظم کے والد کے ماتھے پر بوسہ دیا اور انہیں مبارکباد دیں۔کپتان بابر اعظم کے والد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین ان کے والد اعظم صدیقی کو مبارک باد دیتے ہوئے ویڈیو جاری کر رہے ہیں۔بابر اعظم لور نامی ٹوئٹر ہینڈل پر بابر اعظم کو قابل فخر بیٹا کہتے ہوئے لکھا گیا کہ دنیا میں اپنے والد کو فخر محسوس کروانے کا اس سے بڑھ کر بہتر احساس کوئی نہیں ہے۔یاد رہے پاکستان نے تقریباً تین دہے میں پہلی مرتبہ ہندوستان کو شکست دی ہے۔