بازیابی کے لیے اظہار عزم اور یاد کے لیے 6 دسمبر کو سعید آباد میں جلسہ عام
حیدرآباد :۔ بابری مسجد کی شہادت ہندوستانی تاریخ کا ایسا بدترین واقعہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ مسجد کی بازیابی کی بظاہر کوئی صورت نظر نہیں آتی ہے لیکن ہندوستانی مسلمانوں کو اس بات کا یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کبھی نہ کبھی وہ دن دکھائیں گے جب اس زمین کو بتوں کی ناپاکی سے پاک کر کے خدائے بزرگ و برتر کے سجدوں سے سجایا جائے گا ۔ بابری مسجد کی یاد ، اس کی بازیابی کے لیے عزم کے اظہار اور بارگاہ رب العزت میں دعاؤں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے وحدت اسلامی تلنگانہ کی جانب سے اتوار 6 دسمبر کو مسجد اجالے شاہ صاحب ؒ ، سعید آباد میں بعدنماز ظہر احتجاجی جلسہ عام زیر سرپرستی مولانا عبدالعلیم اصلاحی منعقد کیا جائے گا ۔ جلسہ سے مختلف جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے ۔ ۔