بابری مسجد کیس میں ملزمین کو ویڈیو کانفرنس سے استفادہ کی اجازت

   

لکھنؤ ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) بابری انہدام کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے چہارشنبہ کو اشارہ دیا کہ وہ بقیہ ملزمین کے بیانات ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ قلمبند کرسکتی ہے۔ سی بی آئی عدالت ضابطہ فوجداری کے سیکشن 313 کے تحت 32 ملزمین کے بیانات ریکارڈ کررہی ہے۔ یہ ایسا مرحلہ ہے جس کے بعد استغاثہ کی جانب سے گواہوں پر جرح کی تکمیل ہوتی ہے۔ بعض ملزمین پہلے ہی عدالت کے روبرو شخصی طور پر حاضر ہوچکے ہیں۔