جناردھن ریڈی بھاری اکثریت سے کامیاب
میدک۔ 27 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ضلع عدالت بار اسوسی ایشن کے انتخابات نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئے جس میں جناردھن ریڈی نے صدر کے عہدہ پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ انتخابی عہدیدار ایس پربھاکر کے مطابق صدر کے عہدہ کے لیے مقابلہ میں جناردھن ریڈی کو 71 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل مرکنٹی رامولو کو 14 ووٹ ملے، اس طرح جناردھن ریڈی نے 57 ووٹوں کی نمایاں برتری سے کامیابی درج کی۔ نائب صدر کے طور پر کے شوبھن گوڑ، جنرل سکریٹری کے طور پر سریپت راؤ منتخب ہوئے۔ علاوہ ازیں جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ پر وینو گوپال چاری، لائبریری سکریٹری کے طور پر دھراوت رمیش، خازن کے طور پر نرسملو، اسپورٹس سکریٹری کے طور پر روی گوڑ جبکہ ایگزیکٹو ممبران میں ممتا، منجولا، آصف حسین، کے این این دت اور بی پرشانت منتخب ہوئے۔ اس موقع پر نو منتخب صدر جناردھن ریڈی کو بار اسوسی ایشن کے ارکان کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔اس موقع ایڈوکیٹس سی پوچیا۔پرتاب ریڈی۔لکشمن کمار۔رضیم النساء شیخ فضل احمد۔روی۔ناظرعلی۔حافظ علی۔اے رویندر چیرونجیوی۔بالیا۔ساء بابا۔گنڈارم روی جیون راؤ ونودکمار۔کے علاؤہ ایڈوکیٹس کی بڑی تعداد تھی۔