بارسیلونا: ہسپانیہ کے شمال مشرقی علاقے کاتالونیا نے جمعرات کو بارسیلونا اور اس کے اطراف میں خشک سالی کی ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے۔اس ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد کاتالونیا کی جنرل کونسل کی طرف سے خشک سالی کی وجہ سے کفایت شعاری کے اقدام کے طور پر جمس اور کھیلوں کے مراکزمیں شاورز پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔ بارسیلونا میں بارش نہ ہونے اور پانی کی کمی کہ وجہ سے تین سال کی سخت پابندیوں کا سامنا کرنے والا ہے۔کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے سربراہ پیرے آراگونیس نے اس اقدام کا اعلان بحیرہ روم کے ساحل والے خطے کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح جذب کرنے کی صلاحیت کے 16 فیصد سے نیچے گرنے کے بعد کیا۔ پانی کی بچت کے اقدامات سے چھ ملین افراد متاثر ہوں گے۔
