حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں مسلسل بارش کے بعد ہر مقام پر خاص کر اہم راستوں پر گڈھوں سے مسافروں خاص کر ٹو وہیلرس کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ شہریوں نے جی ایچ ایم سی سے اپیل کی کہ وہ ان سڑکوں کی مرمت کریں یا پھر دوبارہ نئی سڑک تعمیر کریں ۔ سڑکیں اتنی ناہموار ہوچکی ہے کہ گاڑی چلانے والوں کو کمر درد شروع ہورہا ہے ۔ خاص کر ضعیف شہریوں کے لیے ان سڑکوں پر سفر کرنا آسان نہیں ہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ کئی لوگ بائیک کا سفر کرنا چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں کیوں کہ ٹوٹی ہوئی سڑکوں پر موٹے کنکر جو مسافرین کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی گاڑی پھسلنے اور گرنے کا بھی ڈر ہے ۔ شہر کی کئی اہم سڑکیں مسافرین کے لیے موت کا کنواں بنے ہوئے ہیں ۔ پرانے شہر میں بھی سڑکوں کا یہی حال ہوگیا ہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ کر مسافروں کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہیں ۔ شہریوں نے بتایا کہ ٹیکس ادا کرنے کے باوجود عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔ خستہ حال سڑکوں سے انسانوں کے ساتھ ساتھ سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ شہریوں نے جی ایچ ایم سی سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کام کریں تاکہ حادثات پیش نہ آئے ۔ خستہ حال سڑکوں سے عوام کو اپنے سفر میں دیری ہورہی ہے اسکول جانے والے طلباء کے لیے بھی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے ۔۔ ش