کاغذنگر۔ ضلع کے لی آصف آباد کے پنچکل پیٹ منڈل کے بمبئی گھوڑا گاؤں میں موسلادھار بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے آج ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر چاہت بچپائی نے دورہ کیا، لیکن ندی میں پانی زیادہ رہنے کی وجہ ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر چاہت بچپائی نے مقامی عہدیداروں کو ٹریکٹر کے ذریعے دورہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر چاہت بچپائی نے مقامی عہدیداروں کے ساتھ راستہ خراب رہنے کے باوجود ٹراکٹر کے ذریعے ندی پار کر کے عوامی مسائل کا تفصیلی جائزہ لینے اور شدید سے شدید بارش سے ہونے والے نقصانات کا معائنہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر چاہت بچپائی کے اس اقدام اور مختلف علاقوں کے عوام کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر کی ستائش کی جا رہی ہے ۔