بارش متاثرین کی مالی امداد کرنے کا مطالبہ

   

سلم علاقہ سمیا نگر کی عوام میں اشیائے ضروریہ کی تقسیم، تلگودیشم لیڈر ایم ڈی رحیم کا بیان
ورنگل ۔حالیہ بارش کے سبب پریشان حال ہنمکنڈہ کے سمیا نگر علاقہ کے جھونپڑ پٹیوں میں زندگی بسر کرنے والے عوام میں گریٹر جنرل سکریٹری تلگو دیشم پارٹی ایم ڈی رحیم کی نگرانی میں اشیائے ضروریہ کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے ۔اس موقع پر دیگر تلگودیشم قائدین بھی موجو د تھے ۔اس موقع پر ایم ڈی رحیم نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نالوں پر غیر مجاز تعمیرات ٹی آر ایس قائدین کی پشت پناہی سے ہی ہوئی ہے ۔اور عہدیداروں کی لا پرواہی کے سبب ہی سمیا نگر علاقہ شدید پانی کے زیر اثر آگیا ہے ۔جس کے سبب مقامی عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ برسر اقتدار پارٹی کے قائدین بارش سے متاثرہ علاقہ کے دورہ کے حد تک ہی اپنے آپ کو محدود رکھا ہے ۔نقصانات کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عوامی نمائندوں کو چاہیے کہ وہ عہدیداروں کے ذریعہ نقصانات کا جائزہ لیکر متاثرہ افراد کی مالی امداد کرے ۔اور اس طرح کا واقع دوبار نہ ہونے قبل از وقت اقدامات کریں ۔اس موقع پر سینئر پارٹی قائدین بی یعقوب ،سی مہیش ،جی ایشواراچاری ،کے سدھاکر ،اے ستیش ،کے پربھاکر ،وینکٹ سوامی اور دیگر موجود تھے ۔