بارش نے وقت سے پہلے دی دستک، شدید گرمی کے درمیان جلد ہوگی بارش

   

دہلی-این سی آر، پنجاب-ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش کے ساتھ ساتھ ملک کے بیشتر علاقے ان دنوں شدید گرمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ دہلی میں اتوار کو درجہ حرارت 49 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا، لیکن آسمان سے برستے انگاروں کے درمیان ایک راحت کی خبر ہے کہ مانسون نے وقت سے پہلے دستک دے دی ہے۔ جنوب مغربی مانسون نے پیر کے روز جزائر انڈمان اور نکوبار پر اپنا آغاز کر دیا ہے، جس سے بارش کے چار ماہ طویل موسم کا آغاز ہو گیا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے یہ خوشخبری سنائی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ انڈمان اور نکوبار جزائر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جنوب مغربی ہواؤں کی مضبوطی کی وجہ سے بارش ہو رہی ہے۔