6 رکنی کمیٹی کے ہمراہ انچارج تحصیلدار کا دورہ ، پلوں پر سے عوام کو نہ گذرنے کی اپیل
کوہیر۔ 12 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی کلکٹر کی ہدایت پر کوہیر منڈل میں مسلسل تیز موسلار بارش کی وجہ سے ندیوں، تالابوں، کنٹوں کی نگرانی اور نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس موقع پر آج کوہیر منڈل انچارج تحصیلدار ورا پرساد اور ریوینیو انسپکٹر اشونی کمار نے تشکیل شدہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ بارش سے زیادہ متاثر مواضعات کا دورہ کرتے ہوئے تمام تفصیلات حاصل کئے۔ انہوں نے اس موقع پر بلال پور، پیڑی گملا، ناگوریڈی پلی، پوتو ریڈی پلی، چنتل گھٹ، مدری، کوہیر کے علاوہ دیگر مقامات کا منگل کے روز دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام اور کسانوں سے خواہش کی ہے کہ ندی اور پلوں پر سے زیادہ پانی ہونے پر نہ گزریں کیونکہ پانی کا بہاؤ اوپر کم ہوتا ہے اور اندر بہت زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے پانی میں بہہ جانے کا خوف لگا رہتا ہے۔ کل شام جھرہ سنگم منڈل کے ایک موضع میں راستہ گذرے ہوئے شخص پل پر سے بہہ جانے کا واقع پیش آیا ہے۔ انہوں نے ہر جگہ ندی، نالوں اور تالابوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڑگیارپل کا بڑا تالاب اور بڑم پیٹ، پچارا گڑ تانڈے میں واقع اہم راستے زیادہ پانی کی وجہ سے مسدود ہوگئے ہیں۔ وہاں پر پانی کی نکاسی کا انتظام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔ زیادہ پانی والے علاقوں میں جانے نہ دیں اور غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جائیں اور انہوں نے محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اگست تک اس طرح زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے عوام سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی اور اگرچہ بوسیدہ مکانات ہیں تو وہ فوری مکان خالی کردیں۔ اپنے آس پاس کوئی ناگہانی واقعہ پیش آتے ہی اطلاع دیں۔ فوری امداد اور راحت پہنچائی جائے گی۔