بارش کی پیش قیاسی ، انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایت

   

نارائن پیٹ میں عہدیداروں کے ساتھ اجلاس سے کلکٹر ہری چندنا کا خطاب
نارائن پیٹ ۔ ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا آئی اے ایس نے ضلع کے عوام کو اگلے دو دن چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اور 26 نومبر کو تیز بارش کا امکانات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کو بھی چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام ندی ، نالوں ، تالابوں ، کنٹوں کے قریب نہ جائیں ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ بوسیدہ اور پرانے مکانات کو تخلیہ کرتے ہوئے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کمشنر بلدیات ، تحصیلداروں اور گرام پنچایت عہدیداروں کو حکم دیا کہ وقتاً فوقتاً معلومات فراہم کرنے اور حالات پر کڑی نظر رکھیں ۔ انہوں نے ایم پی ڈی اوز ، زونل انسپکٹرز کو مشورہ دیا کہ وہ عوام کے قریب رہیں اور انہیں چوکس رہنے کا شمورہ دیں ۔ انہوں نے مچھلی پکڑے والوں اور مچھروں کو ہدایت کی کہ وہ ندی ، نالوں اور تالابوں کے قریب نہ جائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کو چوبیس گھنٹے چوکس رہنے اور ناگہانی صورتحال کے موقع پر عوام کو کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ مندرجہ ذیل فون نمبرات پر ربط پیدا کرکے عوام مدد حاصل کرسکتے ہیں ۔ 08506-281369/281367/281368 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔