بارش کے پیش نظر عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ

   

کورٹلہ ۔ 21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ڈسٹرکٹ رعیتو بندھو چینی وینکٹ راؤ سروپارانی نائب صدر منڈل پریشد نے صحافت کو جاری کردہ بیان میں حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے اور ضلع جگتیال کی عوام سے حالیہ ہو رہی برسات کے سبب آئندہ 48 گھنٹے کے دوران بارش کی شدت میں اضافہ ہونے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے ضلع جگتیال کی عوام سے احتیاط برتنے اور عوام، کسانوں، برقی کھمبوں اور ٹوٹے ہوئے تاروں سے احتیاط برتنے کو کہا۔ نشیبی علاقوں، ندیوں اور جہاں پانی کا بہاؤ زیادہ ہے۔ ان علاقوں کو نہ جانے احتیاطی اقدام اٹھاتے ہوئے ایک دوسرے کی مدد سے محفوظ مقام پر رہنے کی خواہش کی۔
آر ٹی سی مسافرین کیلئے اطلاع
ظہیرآباد ۔ 21 جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی ایس آر ٹی سی بس ڈپو ظہیرآباد منیجر رجنی کرشنا نے آر ٹی سی بس سرویسس کے دیہی مسافرین سے گزارش کی ہے کہ وہ مندرج ذیل دیہی مقامات سے شروع کی جارہی بس سرویسس سے سفر کریں ۔ صبح 9 بجکر 15 منٹ پر آر ٹی سی بس اسانڈ رائے کوڑ سے بس روانہ ہوکر براہ کوچنور، ماٹور ، خان جمال پور ، اٹیکا پلی اور ناگوار پہنچے گی اور پھر وہاں سے براہ مذکورہ مقامات سے واپس رائے کوڑ بس اسٹانڈ پہنچ کر شام 5 بجکر 30 منٹ پر براہ ناگوار ظہیرآباد کیلئے روانہ ہوگی ۔