بارودی سرنگ دھماکہ ،اسرائیلی فوج کا کیپٹن ہلاک دیگر 16 زخمی

   

تل ابیب: غرب اردن کے علاقہ جنین میں حماس کے مرکز کو تباہ کرنے کیلئے جانے والی فوجی بکتر بند گاڑی بارودی سرنگ دھماکے میں تباہ ہوگئی۔ فوجی ترجمان نے تصدیق کی ہیکہ جنین میں سڑک کے کنارے زیرزمین نصب بارودی سرنگ بم پھٹنے سے کیپٹن 22 سالہ ایلون اسکاگیو ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہا گیا ہیکہ اسرائیلی فوج نے ڈی 9 ملٹری بلڈوزر کی مدد سے دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کیلئے سرچ آپریشن کیا تھا مگر بلڈوزر زیر زمین بارودی سرنگ کے زیادہ گہرائی میں ہونے کی وجہ سے نشاندہی نہیں کرسکا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس بارودی مواد کو زیر زمین 1.5 میٹر کی گہرائی میں نصب کیا گیا تھا، جو D9 ڈگ پوائنٹ سے گہرا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 16 زخمی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 5 کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور 9 اہلکاروں کو معمولی زخم آئے ہیں۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری حماس اسرائیل جنگ میں اب تک 2 ہزار سے زائد فوجی مارے جا چکے ہیں جس کی تصدیق اسرائیلی فوج کرتی ہے تاہم اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔