بارودی سرنگ کو بے اثر کرتے ہوئے بی ایس ایف جوان زخمی

   

کانکیر : چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع میں بارودی سرنگ کو بے اثر کرتے ہوئے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ چھتیس گڑھ کے تین روزہ دورہ پر اتوار کی رات تقریباً 1.30 بجے رائے پور پہنچے اوررائے پور اور بستر اضلاع میں مختلف پروگراموں میں شرکت کی ۔ شاہ نکسل متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کرنے والے ہیں۔ اس سے پہلے مذکورہ بارودی سرنگ نکسلیوں نے بچھائی تھی۔کانکیر ضلع کی پولیس سپرنٹنڈنٹ اندرا کلیان الیسیلا نے بتایا کہ شاہ کے بستر میں قیام سے قبل تلاشی مہم کے دوران سیکورٹی فورسز کو صبح تقریباً 9.30 بجے ہیٹارکسا گاؤں کی سڑک پر پانیڈوبیر کیمپ کے نزدیک ایک بارودی سرنگ کی اطلاع ملی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ نکسل مخالف آپریشن کے لیے سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم بھیجی گئی ۔ جب ٹیم ہیٹارکسا گاؤں کی سڑک پر پانیڈوبیر کیمپ کے نزدیک پہنچی تو انہیں وہاں ایک بارودی سرنگ کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد فوجی موقع پر پہنچے اور بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتے ہوئے یہ پھٹ گئی جس کی وجہ سے بی ایس ایف جوان بی ایشور راؤ کے ہاتھ اور چہرے پر معمولی چوٹیں آئیں۔ زخمی جوان کا ابتدائی علاج کیا گیا اور اسے بہتر علاج کے لیے دوسری جگہ بھیجا جا رہا ہے ۔