بارٹی فرنچ اوپن سے دستبردار

   

سڈنی ۔ عالمی نمبر ون خاتون ٹینس کھلاڑی اور فرنچ اوپن کی دفاعی چمپئن آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے کورونا وائرس کے خطرہ اور تیاری کے فقدان کی وجہ سے ٹورنمنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے ۔کورونا وائرس کے وبا کے دوران سفر سے متعلق پابندیوں اور پریشانیوں کی وجہ سے دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی ایشلے بارٹی فرنچ اوپن ٹینسمیں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے نہیں اتریں گی۔ بارٹی نے اس سے قبل یو ایس اوپن سے بھی دستبردارہوئی۔