بازاروں کی کشادگی کے بعد ادویات کا چھڑکاؤ

,

   

حیدرآباد۔28مئی (سیاست نیوز) شہر میں بازاروں کی کشادگی کے بعد جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے ذریعہ یہ ثابت کیا جا رہاہے کہ حکومت اور بلدیہ حیدرآباد کے پاس کورونا وائرس کو روکنے اور عوام کو محفوظ رکھنے کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے بلکہ حکومت کے اقدامات و احکامات میں کافی تضاد ہے ۔اس تضاد کو دور کرکے شہر کو کورونا سے پاک بنانے کے اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔حکومت سے ماہ رمضان المبارک کے آخری ایام میں تجارتی اداروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی اور کہا گیا کہ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے یہ اقدامات کئے جا رہے ہیںاور اس کے ساتھ ہی چارمینار سے مدینہ بلڈنگ تک کی دکانات کو کھول دیا گیا لیکن اس سے قبل کوئی صفائی کے اقدامات نہیںکئے گئے اور نہ جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا گیا اور اب جبکہ تجارتی مراکز مکمل کھول دیئے گئے ہیں تو اب بلدیہ حیدرآباد کو احساس ہوا ہے کہ بازاروں میں صفائی اور جرثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کو یقینی بنانا چاہئے جن بازاروں میں لوگ آتے ہیں۔چارمینار تا مدینہ بلڈنگ علاقہ میں جی ایچ ایم سی نے آج صفائی کے انتظامات اورجراثیم کش ادوایات کا چھڑکاؤ کیا جبکہ دو دن سے بازارکھلے ہیں۔