مدہول۔ 3 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) باسر سرسوتی مندر کے خلاف نازیبا ریمارکس پر عوام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے راجیش کے خلاف سخت کاروئی کا پرزور مطالبہ کیا۔ مشہور باسر سرسوتی مندر میں مین گیٹ کے سامنے مندر کے عملے نے پجاری عملہ اور آٹو یونین مندر کے فورتھ کلاس ملازمین کے ساتھ مختلف پارٹی قائدین اور باسر سرپنچ لکشمن راؤ، بی جے پی، ٹی آر ایس کانگریس، کے ساتھ احتجاج کیا ۔ مختلف کمیونٹی لیڈران اور دیگر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سبھی مقامی شیواجی چوک پر تقریباً دو گھنٹے تک احتجاج کیا جس کے سبب ٹریفک مسدود ہوگی ۔ قومی شاہراہ پر تین کلومیٹر تک گاڑیاں رُکی رہیں جس سے ٹریفک میں زبردست خلل پڑا ۔ مدھول سی آئی ونود اور باسر ایس آئی مہیش نے گاؤں والوں سے اپیل کی کہ اگر وہ شکایت کریں تو خاطی کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ امن و امان میں تعاون کریں لیکن گاؤں والوں نے نے ضلع کلکٹر یا ایس پی کو آنے کا مطالبہ کررہے تھے اور کہا کہ اگر رینجر راجیش کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار نہیں کیا گیا اور پی ڈی ایکٹ درج نہیں کیا گیا تو وہ ریاست بھر میں دھرنے کریں گے جبکہ باسر بھینسہ مین روڈ پر رینجرز راجیش دشتی کا پتلا جلانے کے بعد مدھول سی آئی ونود ریڈی نے باسر ایس آئی مہیش کے ساتھ نامہ میڈیا کو بتایا کہ وہ راجیش رینجرز کے خلاف دفعہ 153 54 کے تحت مقدمہ درج کر رہے ہیں ۔