باسر ٹرپل آئی ٹی طلبہ کا احتجاج چوتھے دن میں داخل، یونیورسٹی کیمپس سے باہر نکلنے پر پابندی

   

حکومتی سطح پر وزیر تعلیم کی نگرانی میں جائزہ اجلاس، دھرنا مقام پر سیاسی قائدین کی آمد و گرفتاریاں، ریونت ریڈی بھی شامل

مدہول ۔ باسر ٹرپل آئی ٹی کے طلباء اپنے مسائل کے حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے طلبا نے کہا کہ وہ اپنے 12 مطالبات کی یکسوئی تک دھوپ اور بارش کے باوجود پچھلے چار یوم احتجاج جاری ہے پولیس نے یونیورسٹی کیمپس سے باہر جانے سے روکنے کے لیے حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گورنر تمل سائی نے طلباء کے خدشات کا جواب دیا گورنر نے ٹویٹر پر کہا کہ طلباء کی صحت کی صورتحال پر متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کی جائے گی اور والدین کی امیدوں کے تحفظ کے لیے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ طلباء کی تشویش کے درمیان، حکومت نے ستیش کمار کو ٹرپل آئی ٹی باسر کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا انہوں نے اپنے عہدے کا جائیزہ حاصل کرلیا اور طالب علموں سے بات چیت کررہے ہیں سی پی آئی (ایم) کے قومی سکریٹری نارائنا ٹی جے ایس، جو احتجاج کرنے والے طلبہ کی حمایت کے لیے آئے تھے، مدھول حلقہ کے انچارج ونود کے ساتھ، رہنماؤں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا میڈیا کو باب داخلہ تک پہنچنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں اور رسیاں باندھی گئی طلباء ہاسٹل کے کمروں سے لے کر یونیورسٹی کیمپس کی سڑکوں سے داخلی دروازے تک دھرنا دے رہے ہیں۔ پولیس افسران نے مسلسل چوتھے دن مزید مسلح حربے اپنائے کیونکہ طلباء کے خدشات میں شدت آتی جارہی ہے طلباء کو ہاسٹل کے کمروں سے نکلنے سے روک دیا گیا مختلف راستوں سے یونیورسٹی کے داخلی دروازے کے گیٹ پر پہنچ کر طلبہ نے وہیں پر سکونت اختیار کی حکومت اور پولیس طلباء کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے فکر مند ہے تاہم، طلباء نے یہ کہتے ہوئے اپنا دھرنا ابھی جاری رکھا ہوا ہے کہ جب تک مسائل حل نہیں کیے جاتے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر مشرف علی فاروقی نے اعلان کیا کہ جمعرات سے کلاسس معمول کے مطابق جاری رہیں گی لیکن ایک بھی کلاس نہیں ہوئی کئی سیاسی جماعتوں کے نمائندے حکومت پر الزام لگا رہے ہیں طلباء کے تحفظات کے پیش نظر پولیس کی سرپرستی میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں باسر ٹریپل آئی ٹی میں چل رہے طلباء کا احتجاج طول پکڑتا جارہا ہے اسی ضمن میں آج حیدرآباد میں وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے دفتر میں آئی آئی آئی ٹی کے مسائل پر ایک اجلاس منعقد کیا گیا اس اجلاس میں ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی، وزیر جنگلات و ماحولیات و قانون اندراکرن ریڈی، ٹی آر ایس کے ضلع صدر مدھول ایم ایل ایجی وٹھل ریڈی، ہائیر ایجوکیشن کمیشنر نوین متل، تلنگانہ اسٹیٹ ہائیر ایجوکیشن کونسل چیرمین پروفیسر لمبادری نے شرکت کی آئی آئی ٹی کے وائس چانسلر راہل بوجا اور محکمہ تعلیم کے افسران موجود تھے۔ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین طلباء کی یگانگت کے لئے آرہے ہیں آنے والے قائدین کو پولیس گرفتار کررہی ہے جن میں ایم ایل سی جیون ریڈی سابق ایم ایل اے مہیشور ریڈی نرمل ضلع کانگریس پارٹی کے صدر راما راؤ پٹیل کو نرسا پور پولیس اسٹیشن کے قریب گرفتار کیا گیا بی جے پی قائد موہن پٹیل راما دیوی ضلع بی جے پی صدر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ صدر کانگریس تلنگانہ ریونت ریڈی کو بھی اس موقع پر گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔