بالا کوٹ حملہ ‘ سٹیلائیٹ تصاویر میں نقصان کا ثبوت نہیں !

   

نئی دہلی 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پلواما دہشت گرد حملہ ‘ اس کے بعد ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائیک اور پھر ایک ہندوستانی مگ طیارہ پاکستان میں گرائے جانے کے واقعات نے حالیہ وقتوں میں خاصی توجہ حاصل کی ہے تاہم اب بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائیٹرس کی جانب سے اعلی معیار کی سٹیلائیٹ تصاویر کے ذریعہ بالاکوٹ حملہ کے تعلق سے ہندوستان کے دعوی پر سوال کیا جا رہا ہے ۔ یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ اعلی معیار کے سٹیلائیٹ تصاویر کے مشاہدہ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ شمال مشرقی پاکستان میں جئیش محمد کی جانب سے چلایا جانے والا ایک مذہبی مدرسہ بالاکوٹ حملے کے بعد بھی برقرار ہے ۔ ہندوستان نے یہاں تباہی مچانے اور کئی ہلاکتوں کا دعوی کیا تھا ۔ یہ تصاویر سان فرانسسکو کے خانگی سٹیلائیٹ آپریٹر پلانیٹ لیبس نے حاصل کیا تھا ۔ ان تصاویر میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان کے دعووں کے برخلاف جئیش محمد کے کیمپ کو انتہائی معمولی نقصان ہوا ہے یا ہوا ہی نہںہے ۔