حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : علاقہ بالاپور میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع کو مقامی پولیس نے بے بنیاد قرار دیا ۔ چند روز سے تیندوں کی موجودگی نقل و حرکت کے متعلق اطلاعات پھیل رہی تھیں جو تشویش کا باعث بنی تھیں۔ ۔ تاہم بالا پور پولیس نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا اور بتایا کہ علاقہ کی مکمل جانچ کے بعد پولیس اس نتیجہ پر پہونچی ہے کہ بالاپور اور آس پاس میں کوئی تیندوا نہیں ہے اور نہ اس کی نقل و حرکت ریکارڈ ہوئی ۔ پولیس کے مطابق پرانی ویڈیوز اور تصاویر سوشیل میڈیا پر شیئر کی گلیں اور ان ویڈیوز کو شہر کی قرار دیا گیا جو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ ع