حیدرآباد۔/14ستمبر، ( سیاست نیوز) بالا پور کے حدود میں پیش آئے خوفناک حادثہ میں ایک نوجوان طالب علم ہلاک ہوگیا۔ پولیس بالا پور کے مطابق رچہ کنڈہ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں عدنال الانصار جو چندرائن گٹہ علاقہ کے ساکن محمد ستار الانصار کا بیٹا تھا۔ آج یہ نوجوان طالب علم اپنی ایکٹیوا گاڑی پر شاہین نگر سے چندرائن گٹہ علاقہ کی جانب جارہا تھا کہ راچہ کنڈہ علاقہ میں ایک تیز رفتار بے قابو لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ مقامی عوام نے اس حادثہ اور نوجوان کی ہلاکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ بالا پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع