بالاکرشنا کی ہریش راؤ سے ملاقات کینسر ہاسپٹل کیلئے مدد کی اپیل

   

حیدرآباد 10 جنوری ( سیاست نیوز ) اداکار و صدر نشین بسواتارکم انڈو امریکن کینسر ہاسپٹل و ریسرچ انسٹی ٹیوٹ این بالا کرشنا نے آج وزیر صحت ٹی ہریش راؤ سے ملاقات کی ۔ بالا کرشنا نے اس موقع پر اس دواخانہ میںفراہم کی جانے والی خدمات اور اس کی سرگرمیوں سے وزیر صحت کو واقف کروایا ۔ اداکار نے دواخانہ کو ترقی دینے کے مختلف امور کو بھی وزیر موصوف کے علم میں لایا اور حکومت سے درکار مدد فراہم کرنے کی اپیل بھی کی ۔ وزیر صحت نے بالاکرشنا کی نمائندگی پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا اور ممکنہ مدد کا تیقن دیا ۔ دواخانہ کے سی ای او ڈاکٹر آر وی پربھاکر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔