نئی دہلی : وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ بالاکوٹ فضائی حملوں کی کامیابی سے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لئے ہندوستان کے مضبوط حوصلے کا مظاہرہ ہوا ہے۔ راجناتھ نے ٹوئٹ کیاکہ بالاکوٹ فضائی حملوں کے 2 سال کی تکمیل پر مَیں انڈین ایرفورس کی غیرمعمولی ہمت اور دانائی کو سلام کرتا ہوں۔ بالاکوٹ کارروائی کی کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف عمل میں ٹھوس حوصلہ رکھتا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہماری مسلح افواج نے ہندوستان کو محفوظ اور سلامت رکھا ہے۔ 26 فبروری 2019 ء کو ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا جیٹ طیاروں نے خط قبضہ (ایل او سی) کو عبور کرتے ہوئے پاکستان کے بالاکوٹ میں قائم دہشت گردی کے اڈوں کو تباہ کردیا تھا۔ یہ کارروائی 14 فبروری کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں پیش آئے دہشت گرد حملے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 40 ارکان کی ہلاکت کے 12 روز بعد کی گئی تھی۔