بالی ووڈ اسٹار جم میں دو تا تین گھنٹے ورزش کرتے ہیں

   

یہ منشیات کے عادی کیسے ہوسکتے ہیں : جاوید اختر
ممبئی: بالی ووڈ کو مبینہ طور پر منشیات سے مربوط کرنے کی کوششوں کا جواب دیتے ہوئے نغمہ نگار جاوید اختر نے کہا کہ میں ان رپورٹس پر یقین نہیں رکھتا۔ بالی ووڈ اسٹار کی صحت، ان کی جسمانی ساخت اور فزیکل فٹنس کو دیکھا جائے تو ایسا نہیں معلوم ہوتا کہ یہ لوگ منشیات کے عادی ہوں گے۔ درحقیقت یہ اسٹار اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے جسمانی فٹنس پر خاص توجہ دیتے ہیں اور روزانہ دو تا تین گھنٹے جم میں ورزش کرتے ہیں۔ ان کی اس عادت کو دیکھتے ہوئے کیا کوئی سمجھ سکتا ہیکہ یہ لوگ منشیات کی لت میں مبتلاء ہوں گے۔ یہ اداکار اپنے پیشے کے ذمہ دار شہری ہیں۔