ممتاز فنکار حامد کمال 20 نومبر کو شام 6:30 بجے رویندرا بھارتی میں ایک یادگار پروگرام ’’بالی ووڈ کے سدا بہار گیت‘‘ پیش کررہے ہیں جس میں این آر آئی گلوکار اوما منتراوادی (ٹکساس، امریکہ) جو انڈو امریکن لتا منگیشکر کہلاتی ہیں۔ گیت اور غزلیں سنائیں گی۔ ممبئی کے گلوکار علی غنی محمد رفیع کے نغمے اور غزلیں سنائیں گے۔ اللہ بخش اور ساتھیوں کا آرکسٹرا ہوگا۔ فنکار، معین خان، شیخ عباس، اعجاز خان، نینا چٹرجی، مدثر خاں اور معظم بھی حصہ لیں گے۔ کنوینر اے آر عثمان ہیں۔ شائقین کے لئے داخلہ فری دعوت ناموں کے ذریعہ ہوگا۔ دیڑھ متوالے حامد کمال، نور ماریہ، شبن خان کامیڈی آئٹمس پیش کریں گے۔