ممبئی:بامبے ہائی کورٹ نے ممبئی کا سب سے متنازعہ مسئلہ حل کردیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ٹھاکرے گروپ شیواجی پارک میں دشہرہ ریلی کا انعقاد کر سکتا ہے۔ عدالت کے اس حکم سے شندے گروپ کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شیوا جی پارک کا موضوع دونوں گروپوں کے لئے وقار کا سوال تھا۔ بامبے ہائی کورٹ نے ادھو ٹھاکرے گروپ کو راحت دیتے ہوئے شیوا جی پارک میں ریلی کرنے کی اجازت دے کر بڑا فیصلہ سنایا ہے۔