نئی دہلی۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے ‘بامبے ہائی کورٹ’کا نام بدل کر ‘مہاراشٹر ہائیکورٹ’کرنے سے متعلق درخواست پر مرکزی حکومت کو آج نوٹس جاری کیا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے ،جسٹس بوپنا اور جسٹس ہرشیکیش رائے کی بینچ نے ایک سابق جج وی پی پاٹل کی عرضی پر مرکزی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کیا۔عدالت نے ویڈیو کانفرنسنگ پرسماعت کی۔عرضی گزاروں نے بامبے ہائیکورٹ کے نام بدلنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔