بانسوارہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے خصوصی فنڈس

   


غریبوں کو ڈبل بیڈ مکانات کی فراہمی، اسمبلی اسپیکر پوچا رم سرینواس ریڈی کا بیان

بانسواڑہ: ضلع کاماریڈی بانسوارہ حلقہ میں ترقیاتی تعمیری کاموں کا اسمبلی اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے دورہ کررتے ہوئے بانسوارہ کالکی تالاب کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کو کہا کہ ریاستی حکومت نے بانسوارہ حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز منظور کئے گئے۔ بانسوارہ حلقہ کے تمام بے گھر غریبوں کے لیے ڈبل بیڈروم مکانوں کو فراہم کیا گیا ہے اور مزید 5 ہزار جدید مکانات کی تعمیر کی منظوری عمل میں آئی ہے۔ اس طرح بانسوارہ حلقہ میں اب تک 10 ہزار مکانات منظور ہوچکے ہیں۔ پوچارم نے کہا کہ بیرکورمنڈل کے لیے 10کروڑ کی منظوری عمل میں آچکی ہے۔ بہت جلد ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا۔ حلقہ بانسواڑہ میں ترقیاتی کاموں کے لیے خصوصی فنڈز ایس ڈی ایف کے تحت 100 کروڑ کی منظوری ہوئی۔ اس طرح سے ریاستی حکومت نے ان کاموں کی منظوری کے ساتھ جی او کو جاری کیا ہے۔ پوچارم نے کہا کہ 100 کروڑ کی منظوری کے تحت حاجی پور تالاب نہروں کی مرمت، جاکورہ چندور کی ترقی کے لیے ایک کروڑ 6 لاکھ، سعید پور تالاب کو آبی ذخیرہ کے طور پر 72.50 کروڑ کی منظوری، سونکینی اور کوڈ چیرلہ دیہات میں جدید چیک ڈیموں کی مانجرا پر تعمیری کے لیے 30 کروڑ 67 لاکھ روپیوں کی منظوری پوچارم نے کہا کہ یہ کام مکمل ہوجائیں گے تو حلقہ بانسواڑہ کی تمام قابل کاشت اراضی سیراب ہوگی۔ اس موقع پر آبپاشی عہدیداروں کے علاوہ میونسپل چیرمین گنگادھر، رئیتو بندو ضلع صدرانجی ریڈی، شیخ زبیر، سوسائٹی چیرمین کرشنا ریڈی، زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین بالا کرشنا، محمد اعجاز الدین، آر ڈی او راجہ گوڑ، ڈی ای شراون کمار، داسری سرینواس، کوآپشن ممبر علیم الدین بابا، موتی لال اور وارڈ ممبرس موجود تھے۔