بانسواڑہ سرکاری دواخانہ سے کورونا مریض فرار

   

بانسواڑہ : ۔ بانسواڑہ کے محلہ سنگمشیور کالونی سے وابستہ کورونا مریض زیرعلاج سرکاری دواخانہ سے فرار ہوگیا، تفصیلات کے بموجب بانسواڑہ کے محلہ سنگمشیور کالونی میں کئی دنوں سے ایک شخص کو کورونا جیسی بیماری میں مبتلا دیکھ کر مقامی عوام نے اس بات کی شکایت مقامی سیاسی قائدین کو دینے پر بانسواڑہ بلدیہ ڈپٹی چیرمین زبیر نے اس واقعہ پر تمام تفصیلات معلومات حاصل کرکے ، بانسواڑہ پولیس میں شکایت کروائی جس پر پولیس بانسواڑہ نے ایمبولینس کے ذریعہ محلہ سنگمشیور کالونی پہونچ کر اس شخص کو گرفتار کرتے ہوئے ایمبولینس میں جانے کو کہا لیکن اس مریض نے دواخانہ جانے پر منع کررہا تھا اور نشہ کرنے کیلئے سیندھی پلانے کی ضد کررہا تھا اس تکرار پر اُس کورونا مریـض کو سیندھی پلاکر بعدازاں دواخانہ منتقل کیا گیا لیکن وہ مریض فلمی انداز میں سرکاری دواخانہ سے راہ فرار ہوگیا ۔