بانسواڑہ میں تقریباً 20 کروڑ کی لاگت سے خواتین کیلئے دواخانہ کی تعمیر

   

Ferty9 Clinic

ضلع کلکٹر کاماریڈی ڈاکٹر شرت کا دورہ، ایریا ہاسپٹل و دواخانہ کامعائنہ
بانسواڑہ۔/15 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ میں ضلع کلکٹر کاماریڈی ڈاکٹر شرت نے بانسواڑہ میں زیر تعمیر خواتین کیلئے زچگی دواخانہ تقریباً 20 کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ ضلع کلکٹر شرت نے قبل از بانسواڑہ کا سرکاری دواخانہ جو 100 بستر وں پر مشتمل ہے وہاں پہنچ کر انہوں نے سرکاری دواخانہ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سرینواس پرساد کے ہمراہ تمام وارڈوں میں شریک مریضوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اورتمام تفصیلات حاصل کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے سرکاری دواخانہ کے ڈاکٹر سرینواس پرساد کو مشورہ دیا اور ہدایت دی کہ مریضوں کے ساتھ طبی معائنہ وغیرہ کیلئے لاپرواہی نہ کریں۔بروقت مریضوں کیلئے ادویات سربراہ کریں اور دواخانہ کی صاف صفائی حفظان صحت کا خاص خیال رکھا کریں ۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر شرت نے زیر تعمیر زچگی دواخانہ پہنچ کر وہاں تعمیری کمروں اور دیگر تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے گتہ داروں کو طلب کرتے ہوئے زور دیا کہ تعمیری کاموں میں لاپرواہی نہ کی جائے۔ تعمیرکیلئے معیاری اشیاء کا استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ اس طرح ضلع کلکٹر نے بعد ازاں بچکنڈہ منڈل مستقر سرکاری دواخانہ کا بھی دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور دواخانہ عملہ سے ملاقات کرتے ہوئے تمام تفصیلات حاصل کی۔ یہاں بھی مریضوں سے ملاقات کی اور دواخانہ عملہ کو ہدایت جاری کی اور کہا کہ مریضوں کیلئے طبی معائنہ میں اچھی تحقیق کرتے ہوئے علاج کیا جائے ۔ اس موقع پر بانسواڑہ آر ڈی او راجیشور، ڈاکٹر سرینواس پرساد اور دوسرے موجود تھے۔