بانسواڑہ : ریڈی فنکشن ہال بانسواڑہ میں تمام دوکان مالکین کے ساتھ میونسپل بلدیہ سرکاری عہدیداروں کے ہمراہ دن بہ دن کورونا کے معاملات اور اموات میں اضافہ کے پیش نظر ایک اجلاس منعقد کیا گیا کہ 26 اپریل بروز پیر صبح 5 بجے تا دوپہر 2 بجے دکانات کھلے رہیں گی جبکہ 2 بجے کے بعد دکانات بند رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وقت کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی دوکاندار یا ٹفن سنٹر پر عوام کا ہجوم دکھائی دینے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا جائے گا لہذا عوام کو بھی چاہئے کہ اس فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی پابندی عائد کریں۔ ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا ہمیشہ استعمال کریں۔ اس موقع پر میونسپل بلدیہ چیرمین گنگادھر، ڈپٹی چیرمین شیخ زبیر، میناریٹی شادی خانہ چیرمین عبدالوہاب، بانسواڑہ تحصیلدار، ڈی ایس پی بانسواڑہ جئے پال ریڈی، سرکل انسپکٹر کرشنا ریڈی و دیگر موجود تھے۔