بانسواڑہ میں پوچارام سرینواس ریڈی کے ہاتھوں پٹرول پمپ کا افتتاح

   

بانسواڑہ ۔10 جون ( سیاست نیوز) بانسواڑہ میں تاڑکو روڈ پر کاسم سنگیر ، ایچ پی پٹرول پمپ کا ریاستی اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایا ۔ اس موقع پر پوچارام نے کہاکہ بانسواڑہ کو بلدیہ کا درجہ دیئے جانے کے بعد عوامی آمد و رفت کا اضافہ ہوا ۔ انہوں نے کاسم سنگیر ایچ پی پٹرول پمپ افتتاح کے بعد افراد خاندان کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ آئے دنوں بانسواڑہ میں روزگار کا اضافہ ہورہا ہے ۔ ایک سے چار بانسواڑہ میں جدید پٹرول پمپ قائم ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں کافی سہولیات فراہم ہورہی ہے ۔ بانسواڑہ میں پٹرول پمپ قائم ہونا کسانوں کیلئے خوش آئند ہے ، انہیں زرعی فصل اگانے ناگرکشی کے دوران ٹریکٹروں ، لاریوں اور دیگر موٹر سیکل گاڑیوں وغیرہ کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی ہر وقت ضرورت ہوتی ہے ۔ بانسواڑہ میں گاڑیوں کے لائسنس اور دیگر اہم ضروری دستاویزات کی فرض سے بانسواڑہ میں جدید آر ٹی او دفتر کا قیام عمل میں لایا گیاہے کیونکہ عوام کاماریڈی ضلع جانے اور آنے میں کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا تھا ۔ پوچارم نے کہا کہ بانسواڑہ حلقہ میں بہت جلد بی ٹی سڑکیں تعمیر کی جانے والی ہے ۔ اس موقع پر متحدہ ضلع نظام آباد ڈی سی سی بی چیرمین پی بھاسکر ریڈی ، رعیتو سدسو سنگم صدر انجی ریڈی ، بلدیہ چیرمین گنگا دھر ، وینکٹ رام ریڈی ، سابق زرعی مارکٹ چیرمین نارلہ سریش ، محمد اعجاز الدین ، علیم الدین بابا ، بالا کرشنا صدر منڈل ٹی آڑ ایس بانسواڑہ ، کرشنا ریڈی موجود تھے ۔