بچکنڈہ ۔ مستقر بانسواڑہ میں گورنمنٹ اردو میڈیم جونیر ڈگری کالج کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے۔ ریاست تلنگانہ کے اسمبلی اسپیکر مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی کی دلچسپی اور کاوشوں سے اردو میڈیم ڈگری کالج کی منظوری عمل میں آئی۔ پوچارم سرینواس ریڈی جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں اور بانسواڑہ میں گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کی۔ بانسواڑہ ڈیویژن میں اردو میڈیم کے طلبہ کو کافی مشکلات پیش آرہی تھیں اور کئی طلبہ انٹر کے بعد تعلیم کو ترک کررہے تھے لیکن پوچارم سرینواس ریڈی نے اردو کو سرکاری دوسری زبان کی وبہترین مثال پیش کی ہے۔ بانسواڑہ ڈیویژن کے جتنے منڈلس ہیں وہاں کے طلبہ اولیائے طلبہ نے اردو ڈگری کالج کی منظوری ملنے پر کافی خوشی و مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔