بانسواڑہ میں250پرچہ نامزدگیوں کا ادخال‘ کانگریس ٹکٹ کیلئے قائدین میں رسہ کشی

   

بانسواڑہ31جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاست تلنگانہ میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں سیاسی قائدین اور سیاسی جنون رکھنے والے افراد کو انتخابات کا بخار چڑھا ہوا ہے اور ہر کوئی اپنے آپ کو لیڈر سمجھتے ہوئے سیاسی میدان میں داخل ہو رہے ہیں اسی طرح کا ایک منظر بانسواڑہ کے بلدیاتی انتخابات میں نظر آ رہا ہے 19 وارڈوں پر مشتمل بلدیہ کی نشستوں پر مقابلہ کرنے کے لیے 160 امیدواروں نے 250 پرچہ نامزد داخل کیے جس میں تمام سیاسی، پارٹیوں کے قائدین اور ازاد امیدوار بھی شامل ہے اور ان امیدواروں کی ایک اکثریت اقتداری جماعت کانگرس پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں بانسواڑہ کے رکن اسمبلی پو چارام سرینواس ریڈی اور اگرو چیئرمین بلراج کے گھر پر کانگرس پارٹی سے ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں نے اپنے ساتھ عوام کو لیکر ان کی رہائش گاہ پہنچکر عوامی تائید کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹکٹ حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 45 سالہ سیاسی تجربہ رکھنے والے پو چارام سرنیواس ریڈی جس کی تائید کریں گے اس کی جیت، یقینی ہو سکتی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کس امیدوار کو کانگریس پارٹی کی جانب سے ٹکٹ حاصل ہوتا ہے اس کا پتہ تین تاریخ کو ہی چلے گا اور کون مایوس ہوتا ہے یہ تو انے والا وقت ہی بتائے گا۔