بچکنڈہ /13 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ کا ایک وفد بانسواڑہ سب کلکٹر کرنمائی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک درخواست حوالہ کی اور کہا کہ آنے والے دنوں میں ماہ رمضان کے پیش نظر میونسپل آفس کی جانب سے تمام مساجد میں صاف صفائی کا انتظام کیا جائے اور خصوصی طور پر رمضان میں برقی منقطع نہ ہو کیونکہ گرما میں بار بار برقی کٹوتی کی جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے روزہ داروں اور خواتین کو پکوان کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے 24 گھنٹے برقی کو بحال کیا جائے ۔ پولیس عہدیداران خاص طور پر افطار کے وقت گاڑیوں کی تنقیح کرتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو دیگر منڈلس اور مواضعات سے آنے جانے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے ۔ روزہ داروں کو مشکلات پیش آتی ہے سب کلکٹر کرنمائی نے وفد کو تیقن دیا تمام مختلف محکمہ جات کے عہدیدراوں کو طلب کرتے ہوئے ہدایت جاری کی جائے گی ۔ اس موقع پر شیخ اکبر سابقہ وارڈ ممبر شیخ لائیق عبدالقادر امجد خان عرفان قریشی پٹیل ، محمد پٹیل ، محمد محسن موجود تھے ۔