شیوسینا دوسرے اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی تیسرے مقام پر ، اے ڈی آر رپورٹ میں انکشاف
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : علاقائی سیاسی جماعتوں میں الیکٹورل بانڈز کے ذریعہ عطیات وصول کرنے کے معاملے میں ٹی آر ایس سرفہرست ہے ۔ ملک کی 42 علاقائی جماعتوں میں الیکٹورل بانڈز سے عطیات وصول کرنے والوں میں ٹی آر ایس ، وائی ایس آر کانگریس پارٹی اور تلگو دیشم بھی شامل ہیں ۔ تمام علاقائی جماعتوں نے بانڈز کے ذریعہ انہیں حاصل ہوئی ، آمدنی کی وضاحت کی ہے ۔ سال 2019-20 میں ملک کی 42 علاقائی سیاسی جماعتوں کو الیکٹورل بانڈز کے ذریعہ 877.95 کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے ۔ ٹی آر ایس کو الیکٹورل بانڈز کے ذریعہ 130.46 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ۔ اس معاملے میں ٹی آر ایس ملک کی دوسری علاقائی جماعتوں میں سرفہرست ہے ۔ دوسرے نمبر پر شیوسینا ہے ۔ جس کو 111.4 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ 92.7 کروڑ روپئے کی آمدنی کے ساتھ وائی ایس آر کانگریس پارٹی تیسرے مقام پر ہے ۔ تمام علاقائی جماعتوں کو جملہ جتنی آمدنی ہوئی ہے ۔ اس کی 14.86 فیصد آمدنی ایک ٹی آر ایس کو حاصل ہوئی ہے ۔ 12.69 آمدنی کے ساتھ شیوسینا دوسرے نمبر پر اور 10.56 فیصد آمدنی کے ساتھ وائی ایس آر کانگریس پارٹی تیسرے نمبر پر ہے ۔ ( وی ڈی آر ) کی جانب سے سال 2019-20 کے لیے جو رپورٹ جاری کی ہے ۔ اس میں اس کا علم ہوا ہے ۔ جملہ 42 علاقائی جماعتوں کا جائزہ لیا جس میں 14 جماعتوں نے الکٹورل بانڈز کے ذریعہ حاصل ہوئی آمدنی کی وضاحت کی ہے ۔ ان 14 جماعتوں کی آمدنی 447.49 کروڑ روپئے ہیں ۔ ان جماعتوں کی جملہ آمدنی میں 50.97 فیصد آمدنی الکٹورل بانڈز سے حاصل ہوئی ہے ۔ 24 علاقائی جماعتوں نے انہیں جو آمدنی ہوئی اس سے کم خرچ کیا ہے ۔ جب کہ ٹی آر ایس نے اس کو جتنی آمدنی ہوئی ہے اس میں 83.76 فیصد آمدنی خرچ نہیں کی ہے ۔ تلگو دیشم پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بانڈز سے جتنی آمدنی ہوئی ہے اس سے زیادہ اس کے اخراجات ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایم کے ۔ بی جے ڈی ۔ سماج وادی پارٹی ۔ جے ڈی ایس کے علاوہ دوسری جماعتوں نے اپنی آمدنی سے زیادہ اخراجات کیے ہیں ۔۔ ن